Search
Close this search box.
جمعرات ,04 جون ,2026ء

کراچی جل رہا ہے، حکومت 18ویں ترمیم پر فضول بحث میں مصروف، قادر مندوخیل

اسلام آباد( اے بی این نیوز)‌معاون خصوصی اطلاعات خیبرپختونخواشفیع جان نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کے نوٹیفکیشن میں حکومت نے 5ماہ لگا دیے ہیں،سٹریٹ موومنٹ کے دباؤ پر حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کیا،اپوزیشن لیڈر کا نوٹیفکیشن سٹریٹ موومنٹ کی پہلی کامیابی ہے ،پانچ ماہ تک قومی اسمبلی اپوزیشن لیڈر کے بغیر چلائی گئی ،اپوزیشن لیڈر کے بغیر غیر آئینی ترامیم کرائی گئیں ،8 فروری کی کال واپس نہ لی تو 9 مئی کیسز کھولنے کی دھمکی ،9 مئی کیسز کو سیاسی دباؤ کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے ،سیاسی سرگرمیوں سے خوف آیا تو 9 مئی کیسز کھول دیے جاتے ہیں .

اے بی این کے پروگرام ’’تجزیہ ‘میں گفتگو کرتے ہوئے شفیع جان نے کہا کہ پی ٹی آئی 8 فروری کو مکمل پہیہ جام ہڑتال کرے گی،سٹریٹ موومنٹ ملک گیر تحریک کی شکل اختیار کر رہی ہے،تحریک انصاف مقابلہ کرے گی، پیچھے نہیں ہٹیں گے،فارم 47 کے ذریعے آنے والی حکومت عوامی مینڈیٹ کا احترام نہیں کرتی،سٹریٹ موومنٹ سے حکومت خوفزدہ ہے،مریم نواز اور بلاول بھٹو عوام کو متحرک کرنے میں ناکام ہو چکے ہیں، تحریک انصاف کی حکمت عملی پارلیمان کے اندر اور باہر جدوجہد جاری رکھے گی،عوامی دباؤ سے ہی سیاسی راستہ نکلے گا سٹریٹ موومنٹ جاری رکھی جائیگی.

دوسری جانب ، وزیر مملکت کھیل داس کوہستانی نے کہا کہ مذاکرات میں رکاوٹیں باہمی رویوں اور طرر سیاست کی وجہ سے پیدا ہو رہی ہیں،اپوزیشن لیڈر کی تقرری آئینی معاملہ، جمہوریت اپوزیشن کے بغیر مکمل نہیں،اسمبلی اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کا کردار حکومت کیلئے آئینی توازن فراہم کرتا ہے،مذاکرات کا اختیار اپوزیشن لیڈر کے پاس ہے، فیصلہ کسی ایک فرد کے ہاتھ میں نہیں،بانی بات چیت کے لیے تیار نہیں، ملاقات ہوگی تو مذاکرات بھی ہوں گے،اداروں کے خلاف بیانات اور بلیک میلنگ کسی صورت قابل قبول نہیں،اپوزیشن لیڈر کا بنیادی کردار آئینی تقرریوں میں مشاورت اور مؤثر نگرانی ہے،حقیقی اپوزیشن کا کام حکومت پر تنقید کے ساتھ متبادل راستہ دکھانا ہے،بغیر ڈکٹیشن آزادانہ کردار ہی پارلیمان، سیاست اور جمہوریت کے مفاد میں ہے.

تیسری جانب ، سینئر رہنما پیپلزپارٹی قادر مندوخیل نے کہا کہ کراچی میں پی ٹی آئی کے قافلے کو کئی بھی نہیں روکا گیا،مفاہمت ڈنڈے کے زور پر نہیں، بات چیت سے ہوتی ہے،اگر ایسی ویڈیو ہے تو سامنے لائی جائے، ہوائی باتیں قابل قبول نہیں،18ویں ترمیم صوبائی خودمختاری کی ضمانت ہے ،کراچی جل رہا ہے، حکومت 18ویں ترمیم پر فضول بحث میں مصروف ،خواجہ آصف کو کراچی کے حالات نظر نہیں آ رہے ،خواجہ آصف ماضی کے متنازع بیانات کے ذمہ دار ہیں،سندھ، جنوبی پنجاب اور صوبوں کے حقوق پر سمجھوتہ نہیں ہوگا .
مزید پڑھیں‌:گرین لینڈ معاملے پر برطانیہ نے ٹرمپ کے دباؤ کو مسترد کر دیا

یہ بھی پڑھیں