تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) اسرائیل نے ایران پر ممکنہ امریکی حملے کے پیش نظر اپنا دفاعی الرٹ بڑھا دیا ہے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق ایرانی قیادت امریکی حملے کے جواب میں حکمت عملی پر غور کر رہی ہے۔
اسرائیلی فضائیہ نے خدشہ ظاہر کیا کہ ایران اسرائیل کو لڑائی میں شامل کر سکتا ہے لیکن یہ یقینی نہیں ہے کہ ایران اسرائیل کو پہلا ہدف بنائے گا۔
اسرائیلی حکام کے مطابق صورتحال پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے اور کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لیے دفاعی تیاریوں کو مزید مضبوط کیا جا رہا ہے۔
اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث وہ چوکس ہیں جب کہ امریکا اور دیگر اتحادیوں کے ساتھ بھی قریبی رابطہ برقرار ہے۔
واضح رہے کہ اسرائیلی فضائی کمپنیوں نے بھی ایرانی میزائل حملوں سے بچنے کے لیے طیاروں کو اسرائیل سے باہر منتقل کرنے کی تیاری شروع کر دی ہے۔
مزید پڑھیں:ایلون مسک کا دعویٰ،چیٹ جی پی ٹی خطرناک، آلٹ مین کا سخت ردعمل سامنے آگیا


