برسلز (انٹرنیشنل نیوز) یورپی یونین نے امریکا کے ساتھ تجارتی معاہدہ معطل کرنے کی منظوری دے دی۔ یورپی یونین کے مطابق یہ فیصلہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی گرین لینڈ کے حوالے سے دھمکیوں کے بعد کیا گیا ہے۔
یورپی یونین کے حکام کا کہنا ہے کہ اس طرح کے بیانات اور اقدامات سے یورپ کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کو خطرہ ہے جس کی وجہ سے موجودہ حالات میں امریکا کے ساتھ تعلقات معمول پر رکھنا ممکن نہیں ہے۔
یورپی یونین کی تجارتی کمیٹی کے چیئرمین نے کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ تجارتی معاہدے کو معطل کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا۔
مزید پڑھیں:دفاعی صورتحال سخت، ایران نے الرٹ بڑھا دیا
