اسلام آباد (اوصاف نیوز) بھارتی صحافی وکرانت گپتا نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی کے دوٹوک موقف اور جرات مندانہ رویے کی تعریف کی ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں وکرانت گپتا نے کہا کہ محسن نقوی کا رویہ پی سی بی کی تاریخ میں ایک غیر معمولی قدم ہے۔ ان کے بقول، یہ پہلا موقع ہے کہ کوئی چیئرمین بھارت اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے سامنے کھل کر بات کر رہا ہے اور کسی دباؤ کا شکار نہیں ہے۔
وکرانت گپتا نے کہا کہ محسن نقوی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو بھی واضح ہدایات دی ہیں کہ ورلڈ کپ کی تیاری فی الحال روک دی جائے۔ انہوں نے بھارت اور آئی سی سی کے سامنے محسن نقوی کے کھل کر موقف اختیار کرنے کو بے خوف قرار دیا۔
اس موقع پر وکرانت گپتا نے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) پر تنقید بھی کی، کہا کہ بھارتی کھلاڑیوں کو میدان میں مصافحہ اور خیرسگالی سے روکا جاتا ہے، جبکہ مالی اور تجارتی مفادات برقرار رکھے جاتے ہیں، جو دوہرے معیار کی عکاسی کرتا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ایشیا کپ 2025 کی ٹرافی تقریب کے دوران بھی پاک بھارت تنازع سامنے آیا تھا، جب بھارت نے ٹورنامنٹ جیتنے کے باوجود اختتامی تقریب میں ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر محسن نقوی سے ٹرافی وصول کرنے سے انکار کیا تھا۔
مزید پڑھیں:یورپی یونین کا امریکہ کے خلاف بڑا فیصلہ


