Search
Close this search box.
پیر ,22 جون ,2026ء

اسلام آباد میں گیس لیکج دھماکہ، متعدد افراد زخمی

اسلام آباد (اوصاف نیوز) تھانہ شمس کالونی کی حدود میں ایک گھر میں گیس لیکج کے باعث زور دار دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی ہو گئے۔ دھماکا اس قدر شدید تھا کہ گھر کی دیواریں اور چھت گر گئیں۔کیپیٹل ایمرجنسی سروس کے مطابق زخمیوں میں ایک مرد، دو خواتین اور دو بچے شامل ہیں۔

واقعے کے بعد ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کیں۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ دو افراد کو معمولی زخم آئے ہیں، جبکہ تین زخمیوں کو اسپتال منتقل کر کے داخل کر لیا گیا ہے۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
مزید پڑھیں:لاہور کو دو اضلاع میں تقسیم کرنے کا فیصلہ

یہ بھی پڑھیں