کراچی (اوصاف نیوز) انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی کمی جبکہ اوپن مارکیٹ میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قیمت میں ایک پیسے کی کمی ہوئی۔
اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 279.86 روپے سے کم ہو کر 279.85 روپے پر بند ہوا۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 4 پیسے اضافے کے ساتھ 280.96 روپے پر فروخت ہوا۔
اوپن مارکیٹ میں یورو 1 روپے 8 پیسے مہنگا ہو کر 335.15 روپے، جبکہ برطانوی پاؤنڈ 76 پیسے اضافے سے 385.92 روپے پر پہنچ گیا۔ اسی طرح یو اے ای درہم 4 پیسے بڑھ کر 77.29 روپے اور سعودی ریال 1 پیسے اضافے سے 75.40 روپے کا ہو گیا۔
9 مئی کو بنیاد بنا کر ہر سیاسی کارکن کو نشانہ بنانا درست نہیں، فیصل چودھریمزید پڑھیں:


