Search
Close this search box.
اتوار ,12 جولائی ,2026ء

رئوف حسن اور وقاص جنجوعہ کیخلاف فرد جرم کی کارروائی موخر

اسلام آباد(اوصاف نیوز) پی ٹی آئی رہنما رؤف حسن اور احمد وقاص جنجوعہ کیخلاف دہشت گردوں سے روابط کے کیس میں ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی وکلاء کی ہڑتال کے باعث موخر کردی گئی۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس پر سماعت کی، رؤف حسن اور عائشہ خالد ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

عائشہ خالد ایڈووکیٹ نے کہا کہ آج ہڑتال ہے ملزمان پر فرد جرم عائد نہیں کی جاسکتی، عدالت آج سماعت بغیر کارروائی ملتوی کرے۔

عدالت نے کیس کی سماعت 2 فروری تک ملتوی کردی۔
مزید پڑھیں: نو مئی سمیت دیگر 5 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کو گرفتار نہ کرنے کا حکم

یہ بھی پڑھیں