Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

پیرافورس سےمتعلق حکومت کا بڑا فیصلہ سامنے آ گیا

لاہور (اوصاف نیوز) پیرا فورس کی کارکردگی سے خوش حکومت اس نئے ادارے کے اہلکاروں پر اعزازات کی بارش کر رہی ہے۔ وزارت خزانہ نے پیرا فورس کے اہلکاروں کو لاکھوں روپے کا خصوصی الاؤنس دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ پیرا فورس کے گریڈ 7 سے گریڈ 20 تک کے افسران کو خصوصی الاؤنس دیا جائے گا۔ اس الاؤنس کی سفارش پہلے پیرا کے ڈائریکٹر جنرل نے کی تھی۔

پنجاب حکومت کی کابینہ نے ڈی جی پارا کی سفارشات کی منظوری دے دی۔ اب بتایا جا رہا ہے کہ محکمہ خزانہ نے پیرا فورس کے اہلکاروں کے لیے خصوصی الاؤنس کا اعلان کیا ہے۔ اب پیرا افسران کو 20,000 سے 150,000 روپے تک کا خصوصی الاؤنس دیا جائے گا۔

محکمہ خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 20 کے افسران کا خصوصی الاؤنس ڈیڑھ لاکھ روپے تک دیا جا سکتا ہے۔ گریڈ 19 کے افسران کو 125,000 روپے، گریڈ 18 کے افسران کو 100,000 روپے، گریڈ 17 کے افسران کو 75,000 روپے اور گریڈ 16 اور اس سے نیچے کے افسران کو ان کے رینک کے مطابق خصوصی الاؤنس ملے گا۔
مزید پڑھیں‌:شفیع جان نے کے پی حکومت کو ناکام دکھانے کی سازش بے نقاب کر دی

یہ بھی پڑھیں