پشاور (اوصاف نیوز) پسندیدہ نمبر پلیٹس کی نیلامی ہوئی، عمران خان کے نام کی نمبر پلیٹس نیلامی کے لیے پیش نہیں کی گئیں، سب سے زیادہ بولی وزیر ون کی لگائی گئی جو ڈیڑھ کروڑ میں فروخت ہوئی۔
پشاور کے نشتر ہال میں گاڑیوں کی پسندیدہ نمبر پلیٹس کی نیلامی جاری ہے جہاں عوام کی دلچسپی عروج پر ہے۔ نیلامی میں وزیر ون نمبر پلیٹ سب سے زیادہ بولی لگا کر 1 کروڑ 50 لاکھ روپے میں فروخت ہوئی۔
دیگر اہم بولیوں میں آفریدی 1، پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے اسے 1 کروڑ 40 لاکھ 50 ہزار روپے میں خریدا، جبکہ خان ون: ایم پی اے نیک محمد خان نے اسے 1 کروڑ 11 لاکھ روپے میں خریدا۔
پشاور-1، 10 ملین روپے، ہری پور-1، 8ملین روپے، یوسفزئی-1، 49 ملین روپے، درانی-1، 16.6 ملین روپے، صوابی-1، 12 ملین روپے، مالاکنڈ-1، 12 ملین روپے، ڈی آئی خان-1، 11 ملین روپے، گنڈا پور-1، 10ملین روپے۔
محکمہ ایکسائز خیبرپختونخوا کے مطابق 11 نمبر پلیٹس کی نیلامی مکمل کر لی گئی جس سے 5 کروڑ 81 لاکھ 90 ہزار روپے کی آمدن ہوئی۔ تمام نمبر پلیٹس کی بنیادی قیمت دس لاکھ روپے مقرر کی گئی تھی۔
محکمہ ایکسائز کے مطابق نیلامی میں پیش نہ ہونے والی دونوں نمبر پلیٹس ”عمران خان ون اور عمران خان 804“ کو بعد میں ای نیلامی میں شامل کیا جائے گا، جہاں زرداری، شریف اور بھٹو کے ناموں والی پلیٹیں بھی پیش کی جائیں گی جس سے زیادہ آمدن متوقع ہے۔
مزید پڑھیں:پشین میں سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، 6 فتنہ الخوارج مارے گئے
