Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

مسجد نبوی ﷺ کی روح پرور فضاؤں میں پڑھی گئی نعت سوشل میڈیا پر مقبول

مدینہ منورہ (انٹرنیشنل ڈیسک) معروف گلوکار علی عظمت اور ان کے بھائی مصطفیٰ زاہد نے مدینہ منورہ میں نعت پیش کی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

پاکستان کے مشہور گلوکار علی عظمت جو اپنے مشہور قومی گانوں ’جذبہ جون‘ اور ’سیونی‘ کی وجہ سے لوگوں کے دلوں میں خاص مقام رکھتے ہیں، نے پہلی بار عمرہ ادا کیا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے اپنے بھائی مصطفیٰ زاہد کے ساتھ مدینہ کے روشن ماحول میں عقیدت کے ساتھ نعت رسول مقبول ﷺ پیش کی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ ویڈیو میں دونوں بھائی چہل قدمی کر رہے ہیں اور دلکش انداز میں نعت شاہ مدینہ پڑھ رہے ہیں۔

گلوکار نے چند روز قبل اپنے عمرہ سفر کے بارے میں اپنے جذبات کا اظہار بھی کیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ الفاظ اس روحانی تجربے کو پوری طرح بیان نہیں کر سکتے اور یہ لمحہ ان کے لیے عاجزانہ اور زندگی بدل دینے والا تھا۔
مزید پڑھیں‌:مسافر طیارہ گر کر تباہ، جانی نقصان کی اطلاعات

یہ بھی پڑھیں