اسلام آباد (اوصاف نیوز) دارالحکومت اسلام آباد میں پراپرٹی کی قیمتوں میں 15 سے 75 فیصد اضافہ ہوگیا، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے اسلام آباد میں رہائشی اور کمرشل جائیدادوں کی نظرثانی شدہ ویلیوایشن جاری کردی۔
ایف بی آر نے 5 سال پرانے رہائشی ڈھانچوں کے نئے نرخ 3000 روپے فی مربع فٹ مقرر کیے ہیں۔
نظرثانی شدہ ویلیوایشن کے مطابق پانچ سال سے زیادہ پرانی جائیدادوں کی قیمتیں 1500 روپے فی مربع فٹ مقرر کی گئی ہیں۔ ایف بی آر کے نئے ایس آر او کے اجراء کے بعد پرانے نرخ منسوخ کر دیے گئے۔
مزید پڑھیں:ملک بھر میں بارش اور برفباری کے حوالے سے اہم پیش گوئی
