Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

ملک بھر میں بارش اور برفباری کے حوالے سے اہم پیش گوئی

اسلام آباد (اوصاف نیوز)ملک بھر میں سرد اور خشک موسم کی پیش گوئی، پہاڑی علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں موسم کی پیشگوئی جاری کر دی ہے، جس کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سردی رہنے کا امکان ہے۔ بالائی اور پہاڑی علاقوں میں ہلکی بارش اور برفباری بھی متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، تاہم گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ چند مقامات پر ہلکی بارش اور ہلکی برفباری ہو سکتی ہے۔

بدھ کے روز کی موسم کے حوالے سے اہم پیش گوئی میں بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں شدید سردی متوقع ہے۔پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے جبکہ مری، گلیات اور گردونواح میں موسم شدید سرد اور خشک رہے گا۔ لاہور، شیخوپورہ، قصور، اوکاڑہ، فیصل آباد، سرگودھا، جھنگ، ساہیوال، گوجرانوالہ، نارووال اور سیالکوٹ سمیت گردونواح کے علاقوں میں علی الصبح اور صبح کے اوقات میں ہلکی سے درمیانی دھند پڑنے کا امکان ہے۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی اضلاع میں رات اور صبح کے اوقات میں شدید سردی رہنے کا امکان ہے جبکہ بعد از دوپہر مغربی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہ سکتا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق موسم کے حوالے سے کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم شدید سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے۔
مزید پڑھیں :سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا ہسپتال میں زیر علاج

یہ بھی پڑھیں