Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

رمضان المبارک کے چاند کی پیش گوئی سامنے آ گئی

کراچی (اوصاف نیوز) محکمہ موسمیات نے رمضان المبارک کے چاند کے حوالے سے اہم پیش گوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان میں پہلا رمضان 19 فروری 2026 کو ہونے کا امکان ہے، 18 فروری کی شام کو چاند نظر آنے کا قوی امکان ہے، چاند کی پیدائش 17 فروری 2026 کو شام 5 بجکر 15 منٹ پر ہوگی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 18 فروری کو کراچی میں چاند کی عمر تقریباً 26 گھنٹے ہوگی۔ کراچی میں غروب آفتاب کا وقت شام 6 بجکر 25 منٹ پر ہے جب کہ کراچی میں چاند غروب کا وقت 7 بج کر 24 منٹ پر ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ چاند نظر آنے کے لیے اس کی عمر 19 گھنٹے سے زیادہ ہونی چاہیے۔
مزید پڑھیں‌:خوشخبری ،پی آئی اے کا کرایوں میں10 فیصد رعایت کا اعلان

یہ بھی پڑھیں