Search
Close this search box.
هفته ,11 جولائی ,2026ء

راشن کارڈ کے حوالے سے نئی اپ ڈیٹ سامنے آگئی

لاہور (اوصاف نیوز) راشن کارڈ، نگہبان دسترخوان اور سہولت بازار کے انتظامات پر پیش رفت ہوئی ہے۔

پنجاب حکومت نے رمضان المبارک کے لیےنگہبان کارڈزکی فراہمی میں تیزی لانے کا حکم دے دیا۔ اس حوالے سے وزیراعلیٰ آفس نے صوبے میں کیمپ سائٹس کے قیام کی تفصیلات بھی طلب کر لی ہیں۔ تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو جلد از جلد سائٹس کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

نگہبان کارڈزکی فراہمی کے لیے کیمپ سائٹس کا اشتراک بینک آف پنجاب کے ساتھ کیا جائے گا۔ مقامات طے ہونے کے بعد ضلعی انتظامیہ لوگوں کو کسٹوڈین کارڈ فراہم کرے گی۔

نگہبان کارڈزکی ترسیل اور وصولی کا شیڈول بروقت مکمل کرنے کی ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں، کیمپ آپریشن میں پی ایس ای آر کے عملے کو بھی شامل کیا جائے گا۔

نگہبان کارڈزکے لیے ہیلپ لائن اور کال سینٹر کو 15 فروری تک فعال کرنے کا ہدف دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں‌:بسنت پر حادثات سے بچاؤ کا نیا فارمولا،ہر پتنگ پر کیو آر کوڈ لازمی قرار

یہ بھی پڑھیں