اسلام آباد(نیوز ڈیسک)حکومت نے پیٹرول پر عائد پیٹرولیم لیوی میں 9 روپے 64 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اضافے کے بعد پیٹرول پر عائد پیٹرولیم لیوی کی شرح ایک بار پھر 80 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی ہے جبکہ اس سے قبل یہ 70 روپے 36 پیسے فی لیٹر تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم لیوی میں اس اضافے کے باعث عوام پر مالی بوجھ مزید بڑھنے کا امکان ہے کیونکہ لیوی پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی قیمت پر براہِ راست اثر انداز ہوتی ہے۔
واضح رہے کہ حکومت نے آج پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 13 روپے 18 پیسے کا اضافہ کیا جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 13 روپے 80 پیسے کا اضافہ کیا ہےجس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 310 روپے 71 جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 323 روپے 30 پیسے مقرر کردی گئی ہے۔
مزید پڑھیں۔ایک ہزار میزائل ایران کی جانب نشانہ باندھے تیار ہیں:ڈونلڈ ٹرمپ