Search
Close this search box.
هفته ,11 جولائی ,2026ء

ایک ہزار میزائل ایران کی جانب نشانہ باندھے تیار ہیں:ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے ایران نے مجھے قتل یا اقدام قتل کی دھمکی پر عمل کیا تو سنگین نتائج ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایک ہزار میزائل ایران کی جانب نشانہ باندھے تیار ہیں، اگر ایران نے دھمکی پر عمل کرنے کی کوشش کی تو مزید ہزاروں میزائل داغے جائیں گے، ضرورت پڑنے پر امریکی فوج کو ایران کے تمام علاقے مکمل تباہ کرنے کے احکامات دئیے جا چکے ہیں۔

دوسری جانب سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور امریکی صدرٹرمپ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور امریکی صدر ٹرمپ کے درمیان رابطے کے دوران دوطرفہ تعلقات اور مشرق وسطیٰ کی تازہ صورتحال پرتفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، امریکا اور ایران کے درمیان جاری مذاکرات پر بات چیت ہوئی۔

صدر ٹرمپ اورمحمد بن سلمان نے سمندری راستوں اور بحری آمدورفت کے تحفظ کی اہمیت پر زور دیا، دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا ک بین الاقوامی بحری گزرگاہوں کی سلامتی کوہرصورت یقینی بنایا جانا چاہیے۔ دونوں رہنماؤں نے مشرق وسطیٰ میں امن، سلامتی اوراستحکام کے فروغ کیلئے سفارتی کوششوں کی حمایت کا اعادہ کیا۔

مزید پڑھیں۔سونا سستا ہوگیا، فی تولہ نئی قیمت جانئے

یہ بھی پڑھیں