Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

چاند دیکھنے والوں کیلئے بڑی خبر، پہلا روزہ کس دن ہوگا؟جانیں

کراچی (اوصاف نیوز) دنیا بھر کے مسلمان رمضان المبارک کے استقبال کی تیاریاں کر رہے ہیں۔ پاکستان میں پہلے روزے کے حوالے سے نئی پیشگوئی سامنے آگئی۔

شعبان کا مہینہ اختتام کو پہنچ رہا ہے اور پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمان اب رمضان المبارک کے استقبال کی تیاریاں کر رہے ہیں اور ساتھ ہی یہ جاننے کے لیے بھی بے چین ہیں کہ چاند کب نظر آئے گا اور پہلا روزہ کب ہو گا۔ پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند کب نظر آئے گا اور پہلا روزہ کب ہوگا؟ اس حوالے سے محکمہ موسمیات نے چاند کے حوالے سے اپنی تازہ پیش گوئی جاری کر دی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان میں شعبان کا مہینہ 29 دن کا رہنے کا امکان ہے۔ اس طرح رمضان المبارک کا چاند 18 فروری بروز بدھ کو نظر آنے کا امکان ہے اور پہلا روزہ جمعرات 19 فروری کو ہونے کا امکان ہے۔

چاند کی پیدائش کا وقت
محکمہ موسمیات کے مطابق رمضان المبارک کا چاند 17 فروری کو شام 5 بجکر 1 منٹ پر نظر آئے گا۔ اگلے دن اس کی عمر اور موسمی حالات نظر آنے کے لیے موزوں نظر آتے ہیں جس سے چاند نظر آنے کا امکان بڑھ جاتا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پاکستان کے مختلف حصوں میں 18 فروری کو رمضان کا چاند نظر آنے کا زیادہ امکان ہے۔

اس بنیاد پر رمضان المبارک کا پہلا روزہ 19 فروری کو ہونے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق 18 فروری کو کراچی میں چاند کی عمر تقریباً 26 گھنٹے ہوگی۔ اسی روز کراچی میں غروب آفتاب کا وقت شام 6 بجکر 25 منٹ پر ہوگا جب کہ چاند 7 بج کر 24 منٹ پر غروب ہوگا جو کہ رویت کا موزوں وقت سمجھا جاتا ہے۔
مزید پڑھیں‌:سی ای اوکے الیکٹرک مونس علوی اپنے عہدے سے مستعفی

یہ بھی پڑھیں