کراچی(نیوز ڈیسک)کے الیکٹرک کے سی ای او مونس علوی اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق سی ای او کےالیکٹرک نے کمپنی بورڈ کو استعفیٰ بھیج دیاہے ،بورڈکی منظوری کے بعد پاکستان سٹاک ایکسچینج کو اس حوالے سے آگاہ کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق مونس علوی نے کے الیکٹرک میں 18 سال خدمات سر انجام دیں،وہ سب سے طویل مدت تک کے الیکٹرک کے سی ای او رہے اور8 سال اس عہدے پر فائر رہے۔
ذرائع کے مطابق ان کے دور میں بجلی سپلائی سے نقصانات آدھے ہوئےجبکہ جنریشن ، ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن میں کمپنی نے نیٹ ورک میں خاطر خواہ اضافہ کیا۔ذرائع کے مطابق بین الاقوامی ایوارڈ یافتہ روشنی باجی جیسے پروگراموں سے کمپنی میں خواتین کی نمائندگی میں اضافہ ہوا۔
ذرائع کے مطابق مونس علوی اس وقت عمرے پر ہیں ۔
مزیدپڑھیں:عمران خان سے ملاقات کی کسی کو اجازت نہ ملی، چار ارکان اسمبلی گیٹ سے واپس




