Search
Close this search box.
هفته ,27 جون ,2026ء

کرنسی مارکیٹ میں ڈالر، یورو، پاؤنڈ میں کمی، درہم و ریال مہنگے

کراچی (اوصاف نیوز)کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی، تاہم پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی چھا گئی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں ایک پیسے کی کمی ہوئی، جس کے بعد ڈالر 279.72 روپے سے کم ہو کر 279.71 روپے پر بند ہوا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر ایک پیسے کمی کے ساتھ 280.75 روپے میں فروخت ہوا، جبکہ یورو 78 پیسے سستا ہو کر 333.10 روپے، برطانوی پاؤنڈ 3.58 روپے کمی کے بعد 383.45 روپے پر آ گیا۔

اوپن مارکیٹ میں یو اے ای درہم 5 پیسے مہنگا ہو کر 77.25 روپے اور سعودی ریال 4 پیسے اضافے سے 75.41 روپے تک پہنچ گیا۔

ادھر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا اختتام شدید مندی پر ہوا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس 3,702 پوائنٹس کمی کے بعد 184,129 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ کاروبار کے دوران انڈیکس کی بلند ترین سطح 188,036 اور کم ترین سطح 183,547 رہی۔

واضح رہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج جمعرات کو یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر تعطیل کے باعث بند رہی تھی، جبکہ بدھ کے روز کے ایس ای 100 انڈیکس 931 پوائنٹس اضافے کے ساتھ بند ہوا تھا۔
50 ہزار سے زائد طلبا کا MDCAT پاس کرنے کے باوجود میڈیکل کالجز میں داخلے سے محروم رہ جانے کا انکشافمزید پڑھیں‌:

یہ بھی پڑھیں