Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، پاکستانی ٹیم پہلا میچ کس کے خلاف اور کہاں کھیلے گی، جانیں

لاہور (اوصاف نیوز)پاکستان ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 میں اپنی مہم ہفتہ سے شروع کرے گی، اور پہلا میچ نیدرلینڈز کے خلاف کولمبو میں کھیلا جائے گا۔ پاک-نیدرلینڈز میچ سنہالی سپورٹس کلب میں پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے دس بجے شروع ہوگا۔

پاکستانی ٹیم کی قیادت پہلی بار سلمان علی آغا کریں گے، جنہوں نے اب تک 43 ٹی ٹوئنٹی میچز میں کپتانی کی ہے اور ان کی قیادت میں پاکستان نے 27 میچز جیتے ہیں۔ ایشیا کپ 2025 کے بعد پاکستان نے 13 ٹی ٹوئنٹی میچز میں سے 10 فتوحات حاصل کیں، اور حال ہی میں آسٹریلیا کے خلاف تین میچز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کلین سوئپ کیا۔

پاکستانی ٹیم نے کولمبو میں دو بھرپور ٹریننگ سیشنز میں حصہ لیا ہے، اور سلمان علی آغا کا کہنا ہے کہ ٹیم ہر میچ میں بہترین کھیل پیش کر کے ٹرافی جیتنے کا عزم رکھتی ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اب تک 51 میچز کھیل چکا ہے، جن میں سے 30 میں کامیابی حاصل کی گئی ہے۔ پاکستان 2009 میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا چیمپئن بھی رہ چکا ہے۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کا فائنل 8 مارچ کو کھیلا جائے گا۔
مزید پڑھیں‌:ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی حکومت کا متنازع قانون کالعدم کر دیا

یہ بھی پڑھیں