Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

عازمین حج کے لیے بائیو میٹرک رجسٹریشن کی ڈیڈ لائن جاری

اسلام آباد (اوصاف نیوز) وزارت مذہبی امور نے عازمین حج کے لیے سعودی ویزا بائیو ایپ کے ذریعے بائیو میٹرک تصدیق مکمل کرنے کی آخری تاریخ 8 فروری 2026 مقرر کر دی ہے۔ ترجمان وزارت نے عازمین حج سے درخواست کی ہے کہ وہ موبائل ایپ ’سعودی ویزا بائیو‘ کے ذریعے اپنے فنگر پرنٹس گھر بیٹھے مکمل کریں تاکہ آسانی ہو اور رش سے بچا جا سکے۔

عازمین حج کی سہولت کے لیے تشیری مراکز ہفتہ اور اتوار کو صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک کھلے رہیں گے تاکہ وہ بائیو میٹرک مکمل کر سکیں۔ ترجمان نے واضح کیا کہ حج ویزا جاری کرنے کے لیے بائیو میٹرک لازمی ہوگی اور بغیر بائیو میٹرک کے ویزا جاری نہیں کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ 80 سال سے زائد عمر کے عازمین حج کو بائیو میٹرک سے استثنیٰ حاصل ہے۔ وزارت نے حجاج کرام سے کہا ہے کہ وہ جلد از جلد بائیو میٹرک مکمل کریں تاکہ کسی قسم کی مشکلات سے بچا جا سکے۔
مزید پڑھیں‌ٌ:ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، پاکستانی ٹیم پہلا میچ کس کے خلاف اور کہاں کھیلے گی، جانیں

یہ بھی پڑھیں