Search
Close this search box.
پیر ,29 جون ,2026ء

1500 روپے کے پرائز بانڈ رکھنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

(اوصاف نیوز)نیشنل سیونگز سینٹر نے 1500 روپے مالیت کے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔ پہلی قرعہ اندازی 16 فروری 2026 کو لاہور میں ہوگی۔ تمام پاکستانی شہری اپنے اصل شناختی کارڈ کی کاپی کے ساتھ درخواست جمع کروا کر پرائز بانڈز خرید سکتے ہیں۔

یہ بانڈز اسٹیت بینک کے دفتر، مجاز کمرشل بینکوں کی برانچز اور نیشنل سیونگز سینٹرز سے دستیاب ہیں۔قرعہ اندازی میں جیتنے والے اپنی انعامی رقم کا دعویٰ اسٹیٹ بینک کے کسی بھی فیلڈ آفس، نامزد کمرشل بینک کی برانچ یا نیشنل سیونگز سینٹرز سے مکمل کر سکتے ہیں۔

پہلے انعام کے لیے ایک خوش نصیب کو 30 لاکھ روپے ملیں گے۔ دوسرے انعام کے لیے تین خوش نصیبوں کا انتخاب کیا جائے گا اور ہر ایک کو 10 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔ تیسرے انعام کے لیے ایک ہزار 696 خوش نصیب منتخب ہوں گے، جنہیں ہر ایک کو 18 ہزار 500 روپے کی رقم ملے گی۔

حکومت کی جانب سے ترمیم شدہ ٹیکس پالیسی کے مطابق انعامی رقم پر ٹیکس کا اطلاق ہوگا۔ فائلرز کے لیے 15 فیصد جبکہ نان فائلرز کے لیے 30 فیصد ٹیکس لاگو ہوگا۔
مزید پڑھیں:اسلام آباد خودکش دھماکے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت: حملہ آور کے 2 بھائی اور ایک خاتون گرفتار

یہ بھی پڑھیں