Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

بڑی خوشخبری ،عمران خان سے ملاقات کی اجازت مل گئی

راولپنڈی (اوصاف نیوز) عدالتی حکم کے بعد عمران خان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر کو اڈیالہ جیل میں داخل ہونے کی اجازت دے دی گئی۔

بیرسٹر سلمان صفدر علیمہ خان سے ملاقات کیے بغیر اڈیالہ جیل روانہ ہوگئے۔

سپریم کورٹ نے عمران خان کے وکیل سلمان صفدر کو بانی کی بیرک تک رسائی دینے کا حکم دیتے ہوئے انہیں عدالت کا دوست مقرر کیا تھا۔

توشہ خانہ فوجداری کیس میں سپریم کورٹ نے تحریری حکم نامے میں کہا تھا کہ سلمان صفدر عدالت کے دوست کی حیثیت سے آج اڈیالہ جیل جائیں اور کل تک عمران خان کی حالت زار سے متعلق تحریری رپورٹ پیش کریں۔

چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی، مزید سماعت 12 فروری تک ملتوی کردی گئی۔
مزید پڑھیں:  لیجنڈ اداکارامیتابھ بچن کو اداکارہ ریکھا کے ساتھ دوسری شادی کا مشورہ ،بالی وڈ اداکارہ راکھی ساونت

یہ بھی پڑھیں