Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

  لیجنڈ اداکارامیتابھ بچن کو اداکارہ ریکھا کے ساتھ دوسری شادی کا مشورہ ،بالی وڈ اداکارہ راکھی ساونت

(اوصاف نیوز)  بالی وڈ اداکارہ راکھی ساونت  نے لیجنڈ اداکار  امیتابھ بچن کو اداکارہ ریکھا کے ساتھ دوسری شادی کا مشورہ دے دیا۔

راکھی ساونت کی بھارتی میڈیا سے کی جانے والی گفتگو کا ایک کلپ سوش میڈیا پر وائرل ہے جس میں وہ امیتابھ اور جیا بچن کی ازدواجی زندگی پر بات کررہی ہیں۔

اس دوران راکھی نے کہا کہ میں امیتابھ بچن سے کہوں گی کہ وہ بالی وڈ کی سینئر اداکارہ ریکھا کے ساتھ شادی کرلیں، ویسے بھی 2 شادیوں کا ٹرینڈ چل رہا ہے۔

راکھی نے جیا بچن کو مخاطب کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ مجھے اپنی سالگرہ پر بلائیں میں آپ کو اچھی شلوار قمیض تحفے میں دوں گی۔

امیتابھ بچن ریکھا اور جیا بچن کے تعلق کی کہانی جو ایک معما ہے

راکھی ساونت نے جیا بچن کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ آپ اپنے بال کو ڈائی( ہیر کلر) کریں اور اپنے چہرے پر بوٹاکس کروائیں، آپ امیتابھ بچن کی اہلیہ ہیں، اگر کوئی مجھے کہے کہ امیتابھ بچن کیلئے جیا اور ریکھا میں سے کسی کا انتخاب کرو تو میں ریکھا کا کروں گی۔
مزید پڑھیں:لاہور میں شہری صاف پانی کے لیے دربدر بٹکنے لگے ، اہم خبر

یہ بھی پڑھیں