Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

آئی فون 17ای کی حیران کن قیمت سامنے آ گئی، جانیں کتنی؟

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ایپل کی جانب سے رواں سال کا سب سے سستا آئی فون 17 ای فروری 2026 میں متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔

بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق ایپل 19 فروری کو نیا آئی فون 17 ای متعارف کرا سکتا ہے۔ یہ نیا فون گزشتہ سال کے آئی فون 16 ای کی جگہ لے گا۔

اب اس کی حیران کن قیمت کا بھی انکشاف ہوا ہے جو کہ $599 ہے۔

گزشتہ سال ایپل نے اسی قیمت پر آئی فون 16 ای متعارف کرایا تھا اور حالیہ مہینوں میں ریم چپس کی کمی کے باعث امکان ظاہر کیا جا رہا تھا کہ آئی فون 17 ای کی قیمت میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔

آئی فون 17E کافی حد تک آئی فون 16E سے ملتا جلتا ہوگا، بنیادی فرق A19 چپ سیٹ (آئی فون 16E میں A18 چپ سیٹ تھا) اور میگ سیف سپورٹ ہے، یعنی آئی فون 17E زیادہ اپ گریڈ شدہ ماڈل نہیں ہوگا۔

واضح رہے کہ ایپل نے آئی فون 17e کے حوالے سے باضابطہ طور پر کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔
مزید پڑھیں:لائبہ خان کی چھوٹی بہن کا بوائے فرینڈ سے بریک اپ؟ سوشل میڈیا پر چرچے

یہ بھی پڑھیں