Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

اعتکاف کے خواہشمندوں کے لیے بڑی خبر، داتا دربار میں رجسٹریشن کا آغاز

لاہور(اوصاف نیوز) داتا دربار لاہور میں اعتکاف میں بیٹھنے کے خواہشمند افراد سے درخواستیں موصول ہونا شروع ہوگئیں۔

اعتکاف میں بیٹھنے والوں سے ماہ رمضان کے آخری دس دنوں میں 29 شعبان تک درخواستیں وصول کی جائیں گی۔ درخواست کے ساتھ قومی شناختی کارڈ، میڈیکل سرٹیفکیٹ اور متعلقہ تھانے سے تصدیق کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔

درخواست کے ساتھ پاسپورٹ سائز کی تصاویر بھی جمع کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ جمع کرائی گئی درخواستیں جانچ پڑتال کے لیے اسپیشل برانچ کو بھیجی جائیں گی اور اسپیشل برانچ سے کلیئرنس حاصل کرنے والوں کو داتا دربار پر اعتکاف میں بیٹھنے کی اجازت ہوگی۔

محکمہ اوقاف پنجاب کی جانب سے داتا دربار کے احاطے میں خصوصی کاؤنٹر قائم کیا جائے گا اور انتظامیہ خصوصی کاؤنٹر پر درخواستیں وصول کرے گی۔
مزید پڑھیں‌:پنجاب حکومت نے اسحاق ڈار کے بیٹے کو بڑا عہدہ دیدیا

یہ بھی پڑھیں