Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

پنجاب حکومت نے اسحاق ڈار کے بیٹے کو بڑا عہدہ دیدیا

لاہور(ویب ڈیسک) پنجاب حکومت نے علی مصطفیٰ ڈار کو وزیر اعلیٰ مریم نواز کا مشیر برائے مصنوعی ذہانت مقرر کر دیا ہے۔ اس کے تحت، صوبے میں جدت، مصنوعی ذہانت کا استعمال اور مستقبل کے منصوبوں کو فروغ دینے کے لیے نیا محکمہ تشکیل دیا گیا ہے۔

علی مصطفیٰ ڈار اب صوبائی کابینہ کے وزیر کے مساوی اختیارات رکھتے ہیں اور پنجاب اسمبلی کے اجلاسوں میں شرکت کے بھی مجاز ہوں گے۔

علی مصطفیٰ ڈار نے اپنی ابتدائی تعلیم ایچی سن کالج لاہور سے حاصل کی، اس کے بعد یونیورسٹی کالج لندن اور یونیورسٹی آف مانچسٹر انسٹیٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے سافٹ ویئر انجینئرنگ کی تعلیم مکمل کی۔ انہوں نے برطانیہ میں دو دہائیوں پر محیط شاندار بین الاقوامی کیریئر بنایا۔

پی ایم ایل این کی 2024 کے انتخابات میں کامیابی کے بعد، علی مصطفیٰ ڈار نےعالمی کاروباری رہنماؤں کو پاکستان لانے میں اہم کردار ادا کیا، خاص طور پر ٹیکنالوجی اور ریئل اسٹیٹ کے شعبوں میں۔

علی مصطفیٰ ڈار کی خاندانی اور سیاسی وابستگی بھی اہم ہے، وہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی اسما نواز شریف کے شوہر اور سینیئر سیاستدان اسحاق ڈار کے بڑے بیٹے ہیں۔ ان کا شریف خاندان کے ساتھ قریبی تعلق رہا ہے۔
مزیدپڑھیں:سری لنکن ٹیم کو بڑا دھچکا، اہم لیگ اسپنر ایونٹ سے باہر

یہ بھی پڑھیں