کراچی (اوصاف نیوز)انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی۔ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 3 پیسے کمی ہوئی، جس کے بعد ڈالر 279 روپے 67 پیسے پر بند ہوا۔
اوپن مارکیٹ میں بھی امریکی کرنسی کی قدر میں کمی دیکھی گئی، جہاں ڈالر 4 پیسے سستا ہو کر 280 روپے 71 پیسے کا ہو گیا۔
دوسری جانب یورپی اور برطانوی کرنسیاں مہنگی ہو گئیں۔ اوپن مارکیٹ میں یورو 1 روپے 87 پیسے اضافے کے بعد 336 روپے 23 پیسے جبکہ برطانوی پاؤنڈ 2 روپے 2 پیسے مہنگا ہو کر 386 روپے 22 پیسے کا ہو گیا۔
خلیجی کرنسیوں میں ملا جلا رجحان دیکھا گیا۔ یو اے ای درہم 2 پیسے کمی کے بعد 77 روپے 27 پیسے جبکہ سعودی ریال 1 پیسہ سستا ہو کر 75 روپے 38 پیسے پر آ گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر 279 روپے 70 پیسے پر بند ہوا تھا۔
مزید پڑھیں:اعتکاف کے خواہشمندوں کے لیے بڑی خبر، داتا دربار میں رجسٹریشن کا آغاز


