Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

سکولوں کے حوالے سے نئی حکومتی پابندی عائد

اسلام آباد (اوصاف نیوز) سینیٹ نے اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری میں کتابوں اور تعلیمی مواد کی پلاسٹک ریپنگ پر پابندی کا بل منظور کرلیا، یہ بل پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے پیش کیا۔

سینیٹر شیری رحمان نے بل کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ پلاسٹک ہمارے شہروں، ندی نالوں اور طوفانی نالوں کو بند کر رہا ہے، پلاسٹک میں کتابیں لپیٹنا ماحول کے لیے نقصان دہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا میں ہر سال 430 ملین ٹن پلاسٹک پیدا ہوتا ہے جس میں سے صرف 9 فیصد کو ری سائیکل کیا جاتا ہے جب کہ پاکستان میں سالانہ 30 ملین ٹن کچرا پیدا ہوتا ہے لیکن صرف 1 فیصد کو ری سائیکل کیا جاتا ہے۔ شیری رحمٰن نے کہا کہ پاکستان میں ہر سال 55 ارب پلاسٹک کے تھیلے استعمال ہوتے ہیں اور ساحلی علاقوں میں زیادہ تر فضلہ پلاسٹک پر مشتمل ہوتا ہے، انہوں نے خبردار کیا کہ پلاسٹک خوراک کی صورت میں انسانی جسم میں داخل ہو رہا ہے اور اس سے صحت پر سنگین اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

سینیٹر شیری رحمان نے مزید کہا کہ سینیٹ کے ارکان پہلے ہی شیشے کی بوتلوں کا استعمال کرکے ایک مثال قائم کر چکے ہیں اور اب یہ بل ماحول دوست متبادل کو فروغ دینے اور قومی سطح پر ذمہ دارانہ رویے کا پیغام دینے کی کوشش ہے۔

پی پی سینیٹر نے کتب فروشوں اور بک اسٹورز سے اپیل کی کہ وہ پلاسٹک میں کتابیں لپیٹنا بند کریں تاکہ وہ ماحولیات اور صحت عامہ کے تحفظ میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔
مزید پڑھیں‌:نیوزی لینڈ نے یو اے ای کو 10 وکٹوں سے ہرادیا

یہ بھی پڑھیں