Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

پی ایس ایل کا آغاز کل، جانیں کون سے اسٹار پلیئرز میدان میں ہوں گے؟

لاہور (سپورٹس نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی تاریخ کی پہلی کھلاڑیوں کی نیلامی کل ہو گی، فرنچائزز کھلاڑیوں کی بولی لگا کر لیگ کے 11ویں ایڈیشن سے قبل اپنے سکواڈز مکمل کر لیں گی۔

ٹیمیں نیلامی کے ذریعے کم از کم 16 اور زیادہ سے زیادہ 21 کھلاڑیوں کا سکواڈ تشکیل دے سکیں گی۔

16 رکنی اسکواڈ میں 5 غیر ملکی جبکہ 21 رکنی اسکواڈ میں 7 غیر ملکی کھلاڑی ہوسکتے ہیں۔ اسکواڈ میں کم از کم دو انڈر 23 کھلاڑیوں کو شامل کرنا ضروری ہے۔

لاہور میں کھلاڑیوں کی نیلامی صبح ساڑھے گیارہ بجے شروع ہوگی۔ پی ایس ایل 11 کی کھلاڑیوں کی نیلامی میں 880 کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کرائی ہے۔

ٹیموں کو اپنے اسکواڈز کو مکمل کرنے کے لیے 505 ملین روپے کا بجٹ ملے گا، جہاں برقرار رکھنے اور براہ راست دستخط کرنے کی فیس بجٹ میں شامل کی جائے گی۔
نظام کو ایک نیا”عمرانی معاہدہ “ کرنے کی ضرورت ہے،ایمل ولی خانمزید پڑھیں‌:

یہ بھی پڑھیں