کولمبو(اوصاف نیوز)آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کی ٹیم کو شدید دھچکا لگ گیا، کپتان مچل مارش انجری کے باعث پہلے میچ سے باہر ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق اسٹیو اسمتھ کو بیک اپ کے طور پر سری لنکا بلایا گیا ہے، ٹریوس ہیڈ آج آئر لینڈ کے خلاف میچ میں آسٹریلیا کی قیادت کریں گے۔
مچل مارش کو گروئن انجری ہوئی جس کے باعث انہیں آرام دیا گیا ہے، جبکہ اسٹیو اسمتھ ورلڈ کپ ٹی 20 اسکواڈ کا حصہ نہیں ہیں۔
کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق اسٹیو اسمتھ کو ضرورت پڑنے پر ٹیم میں شامل کیا جا سکتا ہے۔
مزید پڑھیں:پاکستان سپر لیگ: پہلی مرتبہ پلیئرز کی بولی لگائی گئی ،کون کتنے میں بکا جانیے


