اسلام آباد (اوصاف نیوز) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے گھریلو صارفین پر ماہانہ 300 یونٹس تک کے فکس چارجز عائد کر دیئے۔
نیپرا نے فکسڈ چارجز سے متعلق پاور ڈویژن کی درخواست پر فیصلہ جاری کر دیا۔
محفوظ اور غیر محفوظ صارفین پر فکسڈ چارجز عائد کیے گئے ہیں، اس سے قبل صرف 300 سے زائد یونٹ استعمال کرنے والے غیر محفوظ صارفین پر فکسڈ چارجز عائد کیے جاتے تھے۔
نیپرا کے فیصلے کے مطابق ماہانہ 100 یونٹ استعمال کرنے والے محفوظ صارفین پر 200 روپے کے فکس چارجز عائد کیے گئے ہیں۔
ماہانہ 200 یونٹ بجلی استعمال کرنے والے محفوظ گھریلو صارفین پر 300 روپے ماہانہ کے فکسڈ چارجز عائد کیے گئے ہیں۔
100 یونٹس تک کے غیر محفوظ صارفین پر 275 روپے ماہانہ کے فکسڈ چارجز عائد کیے گئے ہیں۔ ماہانہ 200 یونٹ تک کے غیر محفوظ صارفین پر 300 روپے کے فکسڈ چارجز عائد کیے گئے ہیں۔ ماہانہ 300 یونٹ تک غیر محفوظ صارفین پر 350 روپے کے فکسڈ چارجز عائد کیے گئے ہیں۔
نیپرا کے فیصلے کے مطابق ماہانہ 301 سے 400 یونٹس تک کے غیر محفوظ صارفین کے فکسڈ چارجز میں 200 سے 400 روپے کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔401 سے 500 یونٹ تک ماہانہ غیر محفوظ صارفین کے فکسڈ چارجز میں 100 سے 500 روپے کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔
ماہانہ 600 یونٹس کے فکسڈ چارجز میں 75 روپے کا اضافہ کر کے 675 روپے کر دیا گیا ہے۔ 700 یونٹ تک ماہانہ استعمال کے فکسڈ چارجز میں 125 روپے کی کمی کر کے 675 روپے کر دی گئی ہے۔ ماہانہ 700 یونٹ سے زیادہ استعمال کے فکسڈ چارجز کو 325 روپے کم کر کے 675 روپے کر دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:ڈی آئی خان میں قیامت خیز حملہ، ایس ایچ او سمیت متعدد اہلکار شہید


