سعودی عرب (انٹرنیشنل ڈیسک) حرمین شریفین کے متولی شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز نے بارش کے لیے جمعرات کو مملکت میں نماز استسقاء ادا کرنے کی ہدایات جاری کیں۔
شاہی عدالت کی جانب سے جاری بیان میں شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اللہ تعالی سے مغفرت، نیکیوں اور بارش کی دعا کریں۔ بیان کے مطابق یہ قدم سنت نبوی ﷺ کے مطابق اٹھایا جا رہا ہے۔رسولﷺ خشک سالی اور بارش میں تاخیر کی صورت میں بھی نماز استسقاء پڑھا کرتے تھے۔
نیپرا نے کتنے یونٹس پر فکسڈ چارجز لگائے؟ گھریلو صارفین کے لیے اہم خبرمزید پڑھیں:


