Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

وزیراعظم کی صدر مملکت سے ملاقات،اہم امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (اوصاف نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کی صدر مملکت آصف علی زرداری سے ایوانِ صدر میں اہم ملاقات ہوئی، جس میں ملک کی سیاسی، معاشی اور سیکیورٹی صورتحال سمیت اہم امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے موجودہ ملکی حالات پر مشاورت کی، جبکہ اہم قومی معاملات پر بھی غور کیا گیا۔ اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما بھی موجود تھے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے صدر آصف علی زرداری کو غزہ پیس بورڈ کے اجلاس میں شرکت سے متعلق فیصلے پر اعتماد میں لیا۔ ملاقات میں آزاد کشمیر کے صدر کے انتخاب اور ممکنہ امیدوار کے معاملے پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان ورکنگ ریلیشن شپ کو مزید بہتر بنانے اور مشاورتی عمل جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

ملاقات کے بعد وزیراعظم شہباز شریف ایوانِ صدر سے روانہ ہو گئے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے غزہ پیس بورڈ کے پہلے اجلاس میں شرکت کا فیصلہ کیا ہے۔ اجلاس امریکی صدر کی زیر صدارت واشنگٹن میں منعقد ہوگا، جس میں وزیراعظم شہباز شریف کی شرکت متوقع ہے۔
مزید پڑھیں:آسٹریلیا کے جیک فریزر پی ایس ایل میں راولپنڈی کا حصہ بن گئے

یہ بھی پڑھیں