Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

آسٹریلیا کے جیک فریزر پی ایس ایل میں راولپنڈی کا حصہ بن گئے

راولپنڈی (نیوز ڈیسک )آسٹریلیا کے جیک فریزر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا حصہ بن گئے۔

جارح مزاج آسٹریلوی بیٹر راولپنڈی ٹیم کا حصہ بن گئے ہیں، انہیں راولپنڈی نے ڈائرکٹ سائننگ کے طور پر ٹیم میں شامل کیا ہے۔

راولپنڈی کی ٹیم آکشن سے قبل ڈائرکٹ سائننگ نہیں کر پائی تھی، جیک فریزر کو پی ایس ایل آکشن میں نہیں خریدا گیا تھا۔

خیال رہے کہ پی ایس ایل کی تاریخ کے پہلا آکشن گزشتہ روز ہوا جہاں فرنچائزز نے لیگ کے 11ویں سیزن کے لیے بولی کے ذریعے کھلاڑیوں کا انتخاب کیا۔

اس آکشن میں فاسٹ بولر نسیم شاہ فروخت کے اعتبار سے ایونٹ کے مہنگے ترین کھلاڑی کے طور پر خریدے گئے، آل راؤنڈر فہیم اشرف کچھ لاکھ کی دوری سے دوسرے نمبر پر رہے۔

آکشن میں فخر زمان، ڈیوڈ وارنر، حارث رؤف، ڈیرل مچل، سلمان علی آغا، صاحبزادہ فرحان، خواجہ نافع، محمد عامر، عماد وسیم، افتخار احمد، اسامہ میر سمیت کئی اسٹارز کو فرنچائز نے بولی کی دوڑ جیت کر اپنے اسکواڈز کا حصہ بنالیا۔
مزیدپڑھیں:انگلینڈ کیلئے ڈراؤنا خواب بننے والی نیپالی ٹیم کو اٹلی نے 10 وکٹوں سے ہرادیا

یہ بھی پڑھیں