Search
Close this search box.
پیر ,13 جولائی ,2026ء

جوز بٹلر نے ویرات کوہلی کا ریکارڈ توڑ دیا

لندن(نیوز ڈیسک) انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں بھارت کے سابق کپتان ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ایک اور اہم اعزاز اپنے نام کر لیا۔

ساؤتھیمپٹن کے روز باؤل اسٹیڈیم میں بھارت کے خلاف پانچویں اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں جوز بٹلر نے شاندار سنچری اسکور کرتے ہوئے 64 گیندوں پر 131 رنز کی اننگز کھیلی۔ ان کی جارحانہ بیٹنگ میں 12 چوکے اور 8 چھکے شامل تھے۔

اس یادگار اننگز کے بعد جوز بٹلر کے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کیریئر میں مجموعی رنز کی تعداد 4212 ہو گئی، جس کے ساتھ ہی وہ اس فارمیٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے بازوں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر آ گئے۔

بٹلر نے اس دوران ویرات کوہلی کے 4188 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل رنز کا ریکارڈ بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ کوہلی نے یہ رنز 125 میچز میں بنائے تھے۔

ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے بازوں کی فہرست میں پاکستان کے بابر اعظم 4596 رنز کے ساتھ پہلے، بھارت کے روہت شرما 4231 رنز کے ساتھ دوسرے، جبکہ جوز بٹلر 4212 رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

مزید پڑھیں۔آزاد کشمیر انتخابات، سیکیورٹی کے لیے پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی کی درخواست

یہ بھی پڑھیں