قطر(نیوز ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف اپنے ایک روزہ دورے پر قطر پہنچ گئے۔
سابق وزیراعظم نواز شریف، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ بھی وزیراعظم کے ہمراہ قطر پہنچے۔
وزیراعظم شہباز شریف قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آلثانی سے ملاقات کریں گے اور قطر کے سابق امیر مرحوم شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کے انتقال پر امیر قطر، قطری شاہی خاندان اور قطری عوام سے اظہار تعزیت کریں گے۔
مزید پڑھیں۔ملک بھر میں طوفانی بارشوں کا الرٹ، پنجاب میں ایمرجنسی نافذ

