Search
Close this search box.
پیر ,13 جولائی ,2026ء

برائلر گوشت کی قیمت میں بڑااضافہ، انڈوں کے نرخ بھی بڑھ گئے

لاہور(نیوز ڈیسک)مارکیٹ کمیٹی کی جانب سے برائلر گوشت کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ نئے سرکاری نرخوں کے مطابق برائلر گوشت مزید 15 روپے فی کلو مہنگا کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس کے باوجود شہر میں سرکاری نرخوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اوور چارجنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

جاری کردہ نرخ نامے کے مطابق برائلر گوشت کی سرکاری قیمت 483 روپے فی کلو مقرر کر دی گئی ہے، جبکہ برائلر زندہ مرغی کا تھوک ریٹ 319 روپے فی کلو اور پرچون ریٹ 333 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے۔ دوسری جانب شہر بھر میں برائلر گوشت کی فروخت کے دوران دکانداروں کی جانب سے سرکاری نرخوں سے زائد قیمت وصول کرنے کی شکایات بھی سامنے آ رہی ہیں اور اوور چارجنگ کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

ادھر فارمی انڈے بھی ایک روپے فی درجن مہنگے کر دیے گئے ہیں، جس کے بعد فارمی انڈوں کی سرکاری قیمت 234 روپے فی درجن مقرر کر دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں۔ملک بھر میں طوفانی بارشوں کا الرٹ، پنجاب میں ایمرجنسی نافذ

یہ بھی پڑھیں