کولمبو (اوصاف نیوز) آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کا سب سے بڑا میچ پاک بھارت ٹاکرا بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان گروپ اے کا اہم میچ اتوار 15 فروری کو کولمبو میں شیڈول ہے۔
اتوار کو شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا پاک بھارت ٹاکرا ایک بار پھر غیر یقینی ہوگیا ہے اور کولمبو میں متوقع بارش نے ممکنہ طور پر میچ پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔
محکمہ موسمیات کی مختلف رپورٹس کے مطابق پاک بھارت میچ کے روز بارش اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا 50 فیصد امکان ہے جب کہ شہر میں شام 6 بجے کے قریب 2.1 ملی میٹر بارش متوقع ہے۔
اگر میچ بارش کی وجہ سے ضائع ہو جاتا ہے تو پاکستان اور بھارت دونوں کو ایک ایک پوائنٹ دیا جائے گا۔ شائقین دعا کر رہے ہیں کہ یہ ہائی وولٹیج میچ بارش سے متاثر نہ ہو۔
واضح رہے کہ پاکستان ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اپنے دونوں میچ جیت کر 4 پوائنٹس کے ساتھ گروپ اے میں پہلے نمبر پر ہے۔
مزید پڑھیں:وزیراعظم کی صدر مملکت سے ملاقات،اہم امور پر تبادلہ خیال


