Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

بانی پی ٹی کی ضمانت کے لیے درخواست دائر کرنے کا امکان

اسلام آباد(اوصاف نیوز)بانی پی ٹی کی ضمانت کے لیے درخواست دائر کرنے کا امکان۔ ذرائع کے مطابق وکیل سلمان صفدر اور خالد یوسف چوہدری کچھ دیر بعد اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچیں گے۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور دیگر اہم حکومتی شخصیات کے درمیان رابطہ ہوا، جس میں پی ٹی آئی کو یقین دہانی کروائی گئی کہ ڈاکٹرز کا پینل بانی پی ٹی آئی کا معائنہ کرے گا۔

ادھر، اپوزیشن اتحاد نے بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالج تک رسائی کے لیے اسلام آباد کے تین مقامات پر دھرنا جاری رکھا ہوا ہے۔ اسلام آباد کے ریڈ زون میں سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے، داخلی راستے بند ہیں، پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے اور قیدی وینز بھی وہاں موجود ہیں۔

بانی پی ٹی کی میڈیکل گراونڈ پر ضمانت کی درخواست دائر ہونے کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں: بانی پی ٹی آئی کے متعلق عدالتی معاون کی رپورٹ میں تضاد ہے : بیرسٹر عقیل

یہ بھی پڑھیں