Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

آج بروز پیر سونا سستا ہو گیا ، بڑی خبر

اسلام آباد(اوصاف نیوز)عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں آج بڑی کمی دیکھی گئی۔خبرایجنسی کے مطابق سونے کی قیمتوں میں پیر کو کمی واقع ہوئی، جس کا دباؤ کم تجارتی حجم کی وجہ سے تھا کیونکہ مقامی عوامی تعطیلات کی وجہ سے امریکی اور چین کی مارکیٹیں بند رہیں۔عالمی ومقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

کراچی : بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 32ڈالر کی کمی سے 4ہزار 010ڈالر کی سطح پر آگئی۔عالمی مارکیٹ میں کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت بھی 3ہزار 200روپے کی کمی سے 5لاکھ 23ہزار 762روپے کی سطح پر آگئی، اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 743روپے گھٹ کر 4لاکھ 49ہزار 041روپے کی سطح پر آگئی۔

فی تولہ چاندی کی قیمت 55روپے کی کمی سے 8ہزار 164روپے کی سطح پر آگئی، فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی 47روپے کی کمی سے 6ہزار 999روپے کی سطح پر آگئی۔

مزید پڑھیں:تھانہ میریان کے باہر بم دھماکا، بچے سمیت 2 افراد جاں بحق، 20 زخمی

یہ بھی پڑھیں