اسلام آباد (اوصاف نیوز) انتظامیہ نے ریونیو کے معاملات میں شفافیت اور ڈیجیٹلائزیشن کو فروغ دینے کے لیے ای سٹیمپنگ سسٹم کو باضابطہ طور پر فعال کر دیا ہے جبکہ ڈسٹرکٹ کلکٹر آفس کی جانب سے جاری کیے گئے تمام سٹیمپ وینڈنگ لائسنس فوری طور پر منسوخ کر دیے گئے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ قدم ریونیو سے متعلق معاملات میں شفافیت، کارکردگی اور جدید نظام کے نفاذ کا حصہ ہے۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ای سٹیمپنگ سسٹم کے آغاز کے بعد اسلام آباد میں روایتی سٹیمپ وینڈنگ لائسنس برقرار نہیں رہیں گے۔
دفتری حکم نامے کے مطابق اس سلسلے میں وفاقی ٹریژری آفس اسلام آباد اور متعلقہ اداروں کو پہلے ہی ضروری ہدایات جاری کر دی گئی تھیں۔ ای سٹیمپنگ سسٹم کے نفاذ کے ساتھ، پچھلے لائسنس منسوخ تصور کیے جائیں گے۔
Islamabad Administration operationalizes E-Stamping system to enhance transparency and digitization in revenue matters; all stamp vending licences issued by the District Collector’s office stand cancelled with immediate effect pic.twitter.com/dnrJCk5Rxz
— DC Islamabad (@dcislamabad) February 16, 2026
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نئے نظام سے نہ صرف ریونیو اکٹھا کرنے کے عمل میں شفافیت آئے گی بلکہ فراڈ اور بے ضابطگیوں کو روکنے میں بھی مدد ملے گی۔
مزید پڑھیں:پارلیمنٹ میں احتجاج کے دوران کھانے پینے کی مشکلات،رکن اسمبلی مرزا آفریدی پھٹ پڑے


