کولمبو(اوصاف نیوز)قومی کرکٹ ٹیم کے سپنر عثمان طارق نے کہا ہےکہ بابر اعظم اور شاہین آفریدی نے بہت میچز بھی جتوائے ہیں اور ایک میچ میں اگر اچھا نہیں ہوا تو یہ کھیل کا حصہ ہے۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق کولمبو میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عثمان طارق نے کہا کہ مشکل تب ہوتی ہے جب غلطیوں پر کام نہ کریں، ہم نے غلطیوں پر کام کیا ہے دوبارہ غلطیاں نہیں کریں گے تو مشکل نہیں ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ میچ کے بعد میٹنگ میں وہی بات ہوتی ہے کہ ہم سے کیا غلطیاں ہوئی ہیں اور میں نے محسوس نہیں کیا کہ ٹیم دباؤ میں ہے، پریشر ہونا نارمل چیز ہے اب پریشر تو ہے نہیں، پریشر پر قابو پانا ہی کام ہوتا ہے اور اس پر کام کیا ہے۔
ٹی 20ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف متاثر کن کارکردگی نہ دکھانے والے بابراعظم اور شاہین آفریدی کے بارے میں عثمان طارق نے کہا کہ انہوں نے بہت میچز بھی جتوائے ہیں، ایک میچ میں اگر اچھا نہیں ہوا تو یہ کھیل کا حصہ ہے اور ویسے بھی ہار جیت کھیل کا حصہ ہے، آگے آپ دیکھیں گے کہ ہم اچھا کھیلیں گے، پاک بھارت میچ کو پوری قوم دیکھ رہی ہوتی ہے، اپنی بھرپور کوشش کی اور آئندہ اس سے بھی بہتر کرنے کی کوشش ہوگی۔
ان کاکہنا تھا کہ اگر میری وجہ سے کوئی ٹیم دباؤ میں آتی ہے تو اس سے اعتماد ملتا ہے، کوئی خاص تیاری کرتا ہے تو اس وجہ سے میں مزید اچھا کرنے کے لیے متحرک ہوتا ہوں۔
قومی کرکٹر نے مزید کہاکہ فائنل کھیلنا اور جیتنا ہمارا اولین مقصد ہے، ہمارا مقصد جیت ہے، ہم یہ نہیں دیکھ رہے ہیں حریف ٹیم کون ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پلئینگ الیون پر میرا اختیار نہیں ہوتا، کپتان، کوچ اور سلیکٹرز کوئی فیصلہ کرتے ہیں انہیں بیک کرنا چاہیے۔ایک سوال کے جواب میں عثمان طارق نے کہا کہ کرکٹ میں دوبارہ واپس آیا اس کی وجہ ایم ایس دھونی ہیں۔
مزید پڑھیں:برطانیہ کا عمران خان کی صحت سے متعلق وزیر اعظم اور چیف جسٹس کو خط،تشویش کا اظہار
