کراچی( نیوز ڈیسک) سپارکو نے رمضان المبارک 1447 ہجری کے چاند کی متوقع رویت سے متعلق سائنسی پیش گوئی جاری کر دی ہے، جس کے مطابق یکم رمضان 19 فروری 2026 کو ہونے کا امکان ہے۔
سپارکو کے ترجمان کے مطابق نیا چاند 17 فروری 2026 کو پاکستانی وقت کے مطابق شام 5 بج کر 1 منٹ پر پیدا ہوگا۔ فلکیاتی اعداد و شمار کے تحت 18 فروری 2026 کو غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 25 گھنٹے اور 48 منٹ ہوگی۔
ترجمان نے بتایا کہ 18 فروری کی شام ساحلی علاقوں میں غروبِ آفتاب اور غروبِ مہتاب کے درمیان تقریباً 59 منٹ کا وقفہ متوقع ہے، جو رویت کے لیے سازگار سمجھا جاتا ہے۔ سائنسی اندازوں کے مطابق ملک کے مختلف حصوں میں آنکھ سے چاند نظر آنے کے امکانات موجود ہیں۔
تاہم رمضان المبارک کے آغاز کا حتمی اعلان رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کی جانب سے کیا جائے گا، جو شہادتوں اور شرعی اصولوں کی روشنی میں فیصلہ جاری کرے گی۔
مزیدرپڑھیں :مضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب


