Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

رمضان میں لوڈشیڈنگ ختم؟ اویس لغاری کا بڑا اعلان

اسلام آباد(اوصاف نیوز)وفاقی وزیر اویس لغاری نے رمضان المبارک کے دوران سحر و افطار کے اوقات میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کے احکامات جاری کر دیے۔

وزارت پاور ڈویژن کے مطابق وفاقی وزیر نے تمام ڈسکوز کو ہدایت کی ہے کہ بجلی صارفین کو سحر اور افطار کے اوقات میں کسی قسم کی لوڈشیڈنگ کا سامنا نہ ہو۔ اس سلسلے میں پاور ڈویژن نے کے الیکٹرک سمیت تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے لیے باقاعدہ ایس او پیز جاری کر دیے ہیں۔

وفاقی وزیر نے تمام ڈسکوز کے سی ای اوز کو ہدایت کی ہے کہ رمضان المبارک کے دوران مؤثر مانیٹرنگ کے لیے خصوصی کنٹرول رومز قائم کیے جائیں اور صارفین کی شکایات کا فوری ازالہ یقینی بنایا جائے۔ ڈسکوز کو غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے مکمل اجتناب کرنے کی بھی تاکید کی گئی ہے۔

پاور ڈویژن کے مطابق زیادہ نقصانات اور ہائی لاسز والے علاقوں میں بھی سحر و افطار کے اوقات میں لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی، تاہم ایسے علاقوں میں لوڈ مینجمنٹ کو دیگر اوقات میں ایڈجسٹ کیا جائے گا۔ ساتھ ہی انسدادِ بجلی چوری مہم کے تحت کارروائیاں جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ بقایاجات اور لائن لاسز میں اضافے کو روکا جا سکے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ان اقدامات کا مقصد رمضان المبارک میں عوام کو ریلیف فراہم کرنا اور بجلی کے نظام کو مؤثر انداز میں برقرار رکھنا ہے۔
مزید پڑھیں‌:عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات کرادی گئی

یہ بھی پڑھیں