Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

رمضان میں دکانیں رات 10 بجے بند کرنے کا فیصلہ، جانیں‌اہم تفصیلات

لاہور (اوصاف نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے رمضان المبارک کے دوران صوبے بھر میں دکانیں اور ریسٹورنٹس رات 10 بجے بند کرنے کا فیصلہ واپس لینے کی منظوری دے دی جس کے بعد نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

پنجاب حکومت نے نوٹیفکیشن میں کہا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے تاجر برادری، چین اسٹورز، سپر اسٹورز اور ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے دکانوں کو رات 10 بجے بند ہونے کے اوقات سے مستثنیٰ قرار دے دیا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ رات 10 بجے کے بند ہونے کے اوقات کو ختم کر دیا گیا ہے اور وزیر اعلیٰ پنجاب نے صوبے کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز اور متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے زوم اجلاس میں دکانوں کے اوقات کار ختم کرنے کی ہدایت کی جس کے بعد اب رمضان المبارک میں پنجاب بھر میں کاروباری سرگرمیاں 24 گھنٹے جاری رہیں گی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ انتظامی امور سنبھالنے والے افسران رمضان المبارک کے دوران اوقات کار پر عائد پابندیاں ختم کریں اور رمضان المبارک کے دوران صوبے بھر میں کاروباری اوقات پر کوئی پابندی نہیں ہوگی۔
مزید پڑھیں‌:رمضان المبارک: کون سے اسکول صرف ڈیڑھ گھنٹہ کھلیں گے؟

یہ بھی پڑھیں