Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

روپے کے مقابلے میں ڈالر اور دیگر کرنسیاں گرگئیں،جانیے تفصیلات

کراچی (اوصاف نیوز) انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی کمی جبکہ اوپن مارکیٹ میں اس کی قدر مستحکم رہی۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں ایک پیسے کی کمی ہوئی۔

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 279.61 روپے سے 279.60 روپے پر بند ہوا۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 280.66 روپے پر رہا، یورو 73 پیسے کی کمی سے 334.13 روپے، برطانوی پاؤنڈ 1.17 روپے کمی سے 383.89 روپے اور یو اے ای درہم 3 پیسے کی کمی سے 77.20 روپے کا ہوگیا۔ سعودی ریال 75.33 روپے پر رہا۔ دریں اثناء پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا اختتام مندی کے موڈ میں ہوا۔

ہنڈریڈ انڈیکس 1,303 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 173,150 پر بند ہوا۔ ٹریڈنگ سیشن کے دوران بلند ترین سطح 176,131 اور کم ترین سطح 171,693 تھی۔ یاد رہے کہ ہنڈریڈ انڈیکس گزشتہ روز 174,453 پر بند ہوا تھا۔
مزید پڑھیں:’’روشن پنکھا، روشن پاکستان‘‘ ملک بھر میں کتنے پنکھے تبدیل کیے جائیں گے؟

یہ بھی پڑھیں