(اوصاف نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ اور اس کے ماتحت عدالتوں نے ماہِ رمضان المبارک کے لیے نئے عدالتی اور دفتری اوقات کار کا اعلان کر دیا ہے۔
چیف جسٹس کی منظوری کے بعد رجسٹرار آفس کی جانب سے باقاعدہ اعلامیہ جاری کیا گیا، جس کے مطابق یکم رمضان سے پیر تا جمعرات عدالتوں میں مقدمات کی سماعت صبح ساڑھے نو بجے سے ساڑھے گیارہ بجے تک ہوگی۔ اس کے بعد ساڑھے گیارہ سے بارہ بجے تک وقفہ رکھا جائے گا، جبکہ دوپہر بارہ بجے سے ڈیڑھ بجے تک دوبارہ سماعت کی جائے گی۔
اعلامیے کے مطابق جمعہ کے روز مقدمات کی سماعت صبح ساڑھے نو بجے سے ساڑھے گیارہ بجے تک جاری رہے گی۔
دفتری اوقات کار پیر سے جمعرات صبح 9 بجے سے دوپہر ڈھائی بجے تک ہوں گے، جبکہ جمعہ کے روز دفتری امور صبح 9 بجے سے دوپہر 12 بجے تک انجام دیے جائیں گے۔
مزید بتایا گیا ہے کہ ماتحت عدالتوں میں بھی پیر سے جمعرات مقدمات کی سماعت صبح 9 بجے سے ڈھائی بجے تک ہوگی، جبکہ جمعہ کے روز سماعت صبح 9 بجے سے دوپہر 12 بجے تک کی جائے گی۔
مزید پڑھیں:سپریم کورٹ، بانی پی ٹی آئی کے مقدمات کی سماعت کا معاملہ،صحافیوں کا شدید احتجاج


