Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

سینئرصحافی طاہر نصیر ڈوگر انتقال کر گئے

لاہور (نیوز ڈیسک) سینئر صحافی، 24 نیوز انگلش کے اسسٹنٹ نیوز ایڈیٹر طاہر نصیر ڈوگر آج شام انتقال کر گئے۔ ان کی نماز جنازہ کل بروز جمعرات صبح 9 بجے لاہور میں ادا کی جائے گی۔

گزشتہ روز ان کے پیٹ میں اچانک شریان پھٹنے پر انہیں میو ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ سینئر ڈاکٹروں نے ان کی جان بچانے کی کوشش کی لیکن وہ بچ نہ سکے اور ایک دن تک آئی سی یو میں رہنے کے بعد انتقال کر گئے۔ طاہر نصیر ڈوگر کی نماز جنازہ کل بروز جمعرات صبح 9 بجے ان کی رہائش گاہ سے ادا کی جائے گی۔

طاہر ڈوگر پاکستان میں انگریزی زبان کی صحافت کے چند ممتاز ایڈیٹرز میں سے ایک تھے۔ وہ مصنف صحافی قربان انجم ڈوگر کے اکلوتے بیٹے اور سینئر تحقیقاتی صحافی انور جاوید ڈوگر کے بھتیجے تھے۔ ان کے دادا خوشی محمد ڈوگر کا شمار پاکستان کے نامور صحافیوں میں ہوتا تھا۔ خوشی محمد ڈوگر کا شمار ان صحافیوں میں ہوتا ہے جنہوں نے پاکستان میں صحافت کی بنیادوں کو مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ طاہر نصیر ڈوگر سینئر صحافی شبیر ڈوگر کے بہنوئی اور سینئر صحافی اسلم ڈوگر کے قریبی رشتہ دار تھے۔

طاہر ڈوگر نے اپنی صحافتی زندگی کا آغاز لاہور سے شائع ہونے والے انگریزی زبان کے روزنامہ دی نیشن سے کیا۔ بعد ازاں وہ 24 نیوز انگلش سے وابستہ رہے اور لاہور میں انگریزی زبان کے چند معیاری صحافیوں میں سے ایک تھے۔ انہوں نے جو سرخیاں بنائیں ان میں سے کچھ دیر تک یاد رکھی جائیں گی۔

طاہر ڈوگر کی نماز جنازہ
ان کی نماز جنازہ جمعرات کی صبح ان کی رہائش گاہ سے ادا کی جائے گی۔ مکان نمبر 10، گلی نمبر 53، کیپٹن جمال روڈ، ساندہ کلاں، لاہور۔ نماز جنازہ میں شرکت کے خواہشمند طاہر نصیر ڈوگر کے عزیز احسن سے 0300 8424667 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں‌:بانی پی ٹی آئی کو آنکھ میں دوسرا اور تیسرا انجکشن کب لگے گا؟ طارق فضل چوہدری نے بتا دیا

یہ بھی پڑھیں