Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

حکومت کا زکوٰۃ کے نصاب کا اعلان ، جانیں کتنی رقم پر کٹوتی ہوگی؟

اسلام آباد (اوصاف نیوز) حکومت پاکستان نے رمضان المبارک 1447 ہجری کے لیے زکوٰۃ کے نصاب کا اعلان کرتے ہوئے اس کی قیمت 503,529 روپے رکھی ہے۔

نیشنل بینک اس نصاب کے مطابق یکم رمضان کو زکوٰۃ کی کٹوتی کرے گا۔

یہ اعلان زکوٰۃ و عشر آرڈیننس 1980 کے تحت کیا گیا ہے جس کے مطابق اس سال رمضان کے آغاز پر 503,529 روپے یا اس سے زائد رقم رکھنے والوں سے زکوٰۃ کاٹی جائے گی۔

واضح رہے کہ نفع و نقصان کے شیئرنگ اکاؤنٹس یا دیگر منافع کمانے کے لیے کھولے گئے اکاؤنٹس سے 2.5% کی شرح سے زکوٰۃ کی کٹوتی کی جائے گی، جبکہ کرنٹ اکاؤنٹس زکوٰۃ کی کٹوتی سے مستثنیٰ رہیں گے۔
مزید پڑھیں‌:اسپورٹس الاؤنس کی عدم ادائیگی پر پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ملازمین کی 25 فروری سے تالہ بندی کی دھمکی

یہ بھی پڑھیں